جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کی غزہ میں رہائشی علاقوں پر بمباری؛ 64 فلسطینی شہید

21 جولائی, 2024 19:48

قابض صہیونی افواج کی غزہ میں درندگی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بمباری کے نتیجے میں 64 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں متعدد رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے ملبے تلے درجنوں افراد پھنسے ہوئے ہیں جبکہ متعدد لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

فلسطین اتھارٹی کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری میں 64 افراد شہید اور 105 زخمی ہیں، جس میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی بندرگاہ حیفہ میں زور دار دھماکا، یمنی فوج کے ترجمان کا ردعمل

بمباری میں رہائشی عمارتوں کے تباہ ہو جانے پر مکینوں کی بڑی تعداد سڑک کنارے رات گزارنے پر مجبور ہیں جنھیں صبح ہونے کے بعد پناہ گزین کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری اُس وقت جب ایک روز قبل ہی عالمی عدالت انصاف نے اس کے جارحیت اور قبضے کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔

غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں 39 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top