جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی سوفٹ ویئرصحافیوں کے خلاف استعمال ہونے کا انکشاف

29 دسمبر, 2023 12:54

حکومت اسرائیل کے بنائےپیگاسس اسپائی ویئر کا درجنوں ممالک میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کے خلاف استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پیگاسس اسپائی ویئر ایک سوفٹ ویئر ہے جسے کسی کی جاسوسی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، پیگاسس سے نہ صرف کسی کے فون میں موجود پیغامات اور ای میلز تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے بلکہ کالز کو خفیہ طورپر ریکارڈ کیا جاسکتا ہے اور اس شخص کی موجودگی کے مقام کو بھی جانا جاسکتا ہے۔
یہ اسرائیل کا پیگاسس اسپائی ویئر عموماً حکومتوں اور خفیہ ایجنسیوں کو فروخت کیا جاتا ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے مشترکہ تحقیقات کی بنیاد پر تصدیق کی ہے کہ بھارتی حکومت اسرائیل کے بنائے جاسوسی کے سوفٹ ویئر کے ذریعے ملک کے نامور صحافیوں کو نشانہ بنانے میں ملوث پائی گئی ہے۔

دی وائر (The Wire) کے صحافی سدھارتھ ورداراجن اور آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ سے وابستہ آنند منگنالے کی اکتوبر میں بھارتی حکومت نے جاسوسی کی۔
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ اسرائیلی کمپنی نے یہ سوفٹ ویئر بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک کو فروخت کیا تھا۔
واضح رہے میڈیا سے وابستہ ایک بڑے ادارے نے 2021 میں انکشاف کیا تھا کہ پیگاسس سوفٹ ویئر سیکڑوں سیاستدانوں، تاجروں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جاسوسی کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں:ٹیسلا کی فیکٹری میں انسان نما روبوٹ کا انجینئر پر حملہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top