جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی اسنائپرز 127افراد کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں:فلسطینی ہلال احمر

21 دسمبر, 2023 10:33

 

فلسطینی ہلال احمر نے کہا ہے کہ اسرائیلی اسنائپرز 127افراد کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

اسرائیلی فوج کے غزہ پروحشیانہ حملے جاری ہیں،فلسطینی ہلال احمر نے کہا کہ پیرامیڈیکس ،رضا کاراور انکے اہلخانہ اسنائپرز کے نشانے پر ہیں،جبالیہ میں گولہ باری کےمقامات تک پہنچانا بھی ممکن نہیں رہا۔

رپورٹ کے مطابق جبالیہ پناہ گزین کیمپ پراسرائیلی بمباری سے46افراد شہید اوردرجنوں زخمی ہوگئے ہیں،دوسری جانب جنوبی غزہ میں رفح پرفضائی حملےسے متعدد مکانات تباہ اوربڑی تعداد میں شہادتیں ہوئی ہیں۔

دوسری جانب غزہ پٹی میں حماس کے عسکری ونگ کی جوابی کارروائیوں کے دوران سرنگ میں داخل ہونے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

القسام بریگیڈز نے گزشتہ 72 گھنٹے کے دوران اسرائیل کی 41 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ اسرائیلی فوج کی سپلائی لائن اور ٹینکوں کو تباہ کردیا، زمینی آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 138 ہوگئی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 20ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں،شہدامیں 8ہزار سے زائد بچے اور 6ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

یہ پڑھیں : حماس کےمسلح ونگ نے 8اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top