جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی طیاروں کی جبالیہ کے ریفیوجی کیمپ پر بمباری ،مزید90 فلسطینی شہید

18 دسمبر, 2023 09:51

 

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے 73ویں روز بھی بے رحمانہ بمباری کا سلسلہ نہ رک سکا،اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ کے ریفیوجی کیمپ پر بم برسادیےہیں جس کے نتیجے میں90 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نصائریت میں بھی درجنوں فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اوراسرائیل کے مغربی کنارے پر بھی حملے جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خان یونس کے النصر اسپتال میں بھی بمباری کی گئی ہے،اسرائیل مسلسل غزہ کے اسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہےکمال عدوان اسپتال میں ہر طرف تباہی کے مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں۔

 

 

دوسری جانب رفح میں زوردار دھماکے میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 2 افراد شہید اورہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ سمیت جنوب مشرقی علاقے میں بھی دو حملے کئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین کے بعد اسرائیلی افواج کی جانب سے نورالشمس کیمپ پر جارحانہ کارروائی کی گئی، اسرائیلی طیارے کے حملے میں مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی فورسز نے ایمبولینسوں کو بھی کیمپ جانے سے روک دیا۔

واضح رہےکہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 18ہزار 787 ہوچکی ہے جب کہ 50 ہزارسے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیلی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور عورتوں پر مشتمل ہے۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی فوج کا خوف، اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے 3 شہری مار دیے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top