جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی ظلم جاری: طبی مراکز پر پھر بمباری، شہداء کی تعداد 4 ہزار سے بڑھ گئی

19 اکتوبر, 2023 11:30

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک ہی روز میں مزید 433 فلسطینیوں کو شہید کر دیا جس کے بعد شہداء کی تعداد4 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 13 ہزار فلسطینی زخمی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں 2 گھروں پر اسرائیلی بمباری کے باعث 40 فلسطینی شہید ہو گئے، اسرائیلی فوج نے 12 فلسطینیوں کو غزہ کی بندرگاہ کے قریب بھی نشانہ بنایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوصائرت کے علاقے میں مسجد پر بمباری کی گئی جس سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

 یہ پڑھیں :اسرائیل کی بربریت جاری : غزہ کے اسپتال پر اسرائیل کی بمباری، 1500سے زائد فلسطینی شہید

دیر البلاح میں گھر پر بمباری سے بھی مزید 10 افراد شہید اور 22 زخمی ہوئے جبکہ 18 افراد ملبے تلے دب گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں ہلالِ احمر کے ہیڈکوارٹر کے قریب اور القدس اسپتال کے ساتھ علاقے پر بھی بمباری کی گئی جبکہ الشفا اسپتال کے نواحی علاقے کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں بھی بڑے پیمانے پر اموات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اقوامِ متحدہ کے تحت خان یونس میں چلنے والے اسکول پر بھی بمباری کے نتیجے میں کئی افراد شہید ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق البکری ہاؤس پر حملےمیں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شہید ہو گئے جبکہ الزیتون نامی علاقے میں گھروں پر 20بم برسائے گئے جس سے تمام گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top