جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی فوج نے زخمی فلسطینی نوجوان کو فوجی گاڑی سے باندھ دیا

23 جون, 2024 19:32

قابض اسرائیلی فورسز نے انسانیت کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں چھاپے کے دوران زخمی فلسطینی نوجوان کو فوجی گاڑی سے باندھ دیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ فوجیوں نے علاقے میں آپریشن کے دوران زخمی فلسطینی کو گاڑی سے باندھ دیا تھا تاکہ کوئی گاڑی پر حملہ نہ کرسکے۔

فلسطینی کی شناخت 24 سالہ مجاہد رائد عبادی کے نام سے ہوئی ہے جو جینین پناہ گزین کیمپ کا رہائشی ہے۔

مزید پڑھیں: قابض اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے پر بمباری کردی

دوسری جانب اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے زخمی شخص کے لیے ایمبولینس منگوائی تھی تاہم قابض افواج نے زخمی نوجوان کو اپنی جیپ کے بونٹ سے باندھ کر علاقے کا گشت کیا۔

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جبکہ اسرائیل میں بڑے پیمانے پر حماس سے شکست پر فوج اور حکومت مخالف مظاہروں میں تیزی آگئی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 37 ہزار 598 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top