جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی فورسز کاغزہ کے اسپتال پر دھاوا ،ہزاروں مریض موت کے دہانے پر

13 دسمبر, 2023 10:59

 

اسرائیلی فورسز کئی دن کے محاصرے کے بعد کمال عدوان اسپتال میں داخل ہوگئی ہیں،اسرائیلی فورسز کی اسپتال پر گولہ باری سے میٹرنٹی وارڈ تباہ ہوگیا ہے،پانی اور بجلی بھی بند ہے۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق مریضوں اور پناہ گزینوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئےہیں،اسپتال میں درجنوں مریض اور 3ہزار پنا ہ گزین موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسپتال کے طبی عملے کو اسپتال کے احاطے میں جمع کرلیا،خدشہ ہے کہ اسپتال کے طبی عملے کو گرفتار یا مار دیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈاکٹر زود آؤٹ بارڈرزنے کہا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں کی تباہی جنگ عظیم اول جیسی ہے،کمال عدوان اسپتال کی صورتحال انتہائی تباہ کن ہے۔

ڈاکٹر زود آؤٹ نے کہا کہ الشفا اسپتال جیسی تباہی دیگر اسپتالوں میں بھی دہرائی جارہی ہے،طبی عملہ جنگ عظیم اول جیسی صورتحال میں کام کررہا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں اب تک 18 ہزار 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 49 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

یہ پڑھیں : اسرائیل کا دمشق میں میزائل حملہ ، شامی فورسز نے ناکام بنادیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top