جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

قابض اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے پر بمباری کردی

23 جون, 2024 18:04

فلسطین پر قابض اسرائیلی فورسز نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کو بھی نہ بخشا، تازہ حملوں میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہداء کی تعداد 37 ہزار 598 ہوگئی۔

اقوام متحدہ کے ادارے اونرا کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال میں دوران علاج 4 افراد نے دم توڑ دیا جبکہ 6 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ ختم نہ ہونے تک کوئی معاہدہ قبول نہیں، حماس کا دوٹوک بیان

تاہم اونرا کے ترجمان نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے اونرا کے ملازمین تھے یا امداد لینے کیلئے جمع ہونے والے فلسطینی تھے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم اونرا کے مرکز پر یہ پہلا حملہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج نے امدادی سامان کے لیے جمع ہونے والے فلسطینی پناہ گزینوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top