جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مجدل شمس راکٹ حملہ؛ دفاعی نظام آئرن ڈوم کی ناکامی ہے، عرب میڈیا

28 جولائی, 2024 20:50

اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطین کے قریب گولان کی پہاڑیوں سے متصل مجدل شمس میں ہونے والا راکٹ حملہ دفاعی نظام آئرن ڈوم کی وجہ سے ہوا۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مجدل شمس قصبے میں ہونے والے دھماکے کے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ جبل الشیخ کے قریب اسرائیلی دفاعی سسٹم آئرن ڈوم راکٹ فائر ہوا اور فٹبال میدان کے قریب آگرا۔

اس حملے میں اسرائیل سمیت مغربی میڈیا نے ذمہ داری لبنان کی حزب اللہ پر ڈال دی تاہم مزاحمتی تنظیم نے راکٹ حملہ کرنے سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلیوں کی ہلاکت؛ حزب اللہ نے راکٹ حملے کا الزام مسترد کردیا

گولان کی پہاڑیوں پر ہوئے راکٹ حملوں میں ہلاک 12 اسرائیلیوں کی موت ہوئی تھی جس پر مغربی میڈیا نے حزب اللہ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

مزید پڑھیں: گولان کی پہاڑیوں پر راکٹ حملہ؛ 12 اسرائیلی ہلاک

دوسری جانب اسرائیلی اخبار ہیوم نے رپورٹ کیا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں میں مجدل شمس کے علاقے میں فائر کیے گئے میزائلوں کو روکنے میں فضائی دفاعی نظام کو دشواری پیش آئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top