جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

الاقصیٰ اسپتال، اسکول پر اسرائیلی بمباری؛ 17 فلسطینی شہید

04 اگست, 2024 18:25

اسرائیلی فوج نے دیر البلاح میں الاقصیٰ اسپتال کے صحن میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 20 افراد شہید اور 18 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الاقصیٰ اسپتال کے خیمہ گاہ میں 3 فلسطینی شہید اور 18 زخمی ہوگئے جبکہ ایک اسکول کے خیمہ گاہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 17 فلسطینی شہید ہوئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق شہید اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 7 افراد کی حالت نازک ہے جس سے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی شہادت؛ پاسداران انقلاب کا بیان سامنے آگیا

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں اب تک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

دوسری جانب 31 جولائی کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایرانی دارالحکومت میں ایک میزائل حملے میں شہید کردیا گیا جس کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم حماس اور ایران نے الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top