جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خوراک کے منتظر بھوکے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری، 20 افراد شہید

26 جنوری, 2024 11:42

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خوراک کے منتظر بھوکے فلسطینیوں کی سرعام نسل کشی جاری ہے،اسرائیلی بمباری میں 20 افراد شہید اور 150زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،کئی زخمیوں کی حالت تشویشنا ہے۔
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے پانی کی شدید قلت ہے،جبالیہ میں پانی کا شدید بحران کے باعث لوگ برتن اٹھاکر مارے مارے پھررہے ہیں۔
سربراہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں کوئی جگہ حملوں سے محفوظ نہیں، حالات جہنم جیسے ہیں۔
ٹیڈروس ازانوم گیبریئس کے مطابق وبائی امراض، بھوک اور قطح سے اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے،جبکہ 64میں سے صرف 16 اسپتال جزوی طور پر کام کررہے ہیں۔
ٹیڈروس ازانوم گیبریئس کا کہنا ہے کہ فلسطین تنازع کے حقیقی حل کیلئے فوری جنگ بندی کی جائے،جنگ بندی نہ ہوئی تو انسانی بحران قابو سے باہر ہوجائیگا۔
دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں کرفیو نافذ کرکے اسپتال کے اندر اور باہر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ اطراف میں شدید گولہ باریکی جارہی ہے۔

فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ محاصرے اور بمباری کی وجہ سے لوگ خوف میں مبتلا ہیں، جبکہ ترجمان اسرائیل ڈیفنس فورسز کے مطابق آپریشن کئی دن تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب ٹوکیو میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئےفلسطینیوں کی حمایت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
مظاہرین جاپانی حکومت سے اسرائیل کیساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں،مظاہرین کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے غزہ میں جنگ بندی کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں 25 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں، جبکہ 85فیصد آبادی بے گھرہوچکی ہے۔

یہ پڑھیں:غزہ جنگ میں اب تک 83 صحافی ہلاک ہوگئے، کمیٹی فار جرنلسٹ پروٹیکشن کی رپورٹ

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top