جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ میں اسرائیلی بمباری نہ رکی،بڑی تعداد میں فلسطینی شہید

14 دسمبر, 2023 09:58

 

غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے،اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر ٹینکوں سے شدید گولہ باری جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ریئم ،نہال اوز کیبٹز کےعلاقون کو نشانہ بنایا ہے،اسرائیل کے رہائشی علاقوں پر حملوں میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہید ہوگئے ہیں،خواتین ،بچوں سمیت زخمیوں کوپرائیویٹ گاڑیوں پر الاقصیٰ شہدااسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں اور بلڈوزروں نے جبالیہ کے قبرستان کو بھی روند ڈالا سینکڑوں قربیں مسمار کردی گئیں۔

 

 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 7 ہزار 729 سے زائد بچے اور 5 ہزار 153 زائد خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 8 ہزار 663 سے زائد بچے اور 6 ہزار 327 سے زائد خواتین شامل ہیں اور 7 ہزار 780 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی افواج کی وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار 682 سے متجاوز ہوچکی جبکہ زخمیوں کی تعداد 50 ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔

یہ پڑھیں : اقوام متحدہ اجلاس :غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top