جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری، 25 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

22 جنوری, 2024 15:02

غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 474 سے تجاوز کر گئی، جبکہ 62 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 19 سے 21 جنوری کے دوران مختلف اسرائیلی حملوں میں مزید 343 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ مزید 573 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این او سی ایچ اے (اوچھا) کے مطابق 20 جنوری تک غزہ میں کیمپوں سے سمیت مختلف علاقوں میں 17 لاکھ سے زائد بے گھر افراد موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کی صورتحال پرنیتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان رابطہ

اوچھا کا کہنا ہے کہ غزہ میں کمال عدوان اسپتال سمیت 15 مختلف اسپتالوں نے محدود پیمانے پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے تاہم اب بھی کئی اسپتال مکمل طور پر غیر فعال ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حکام کی جانب سے غزہ میں امداد کا سلسلہ جاری رکھنے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، 20 اور 21 جنوری تک رفح او ر کیرم شیلوم راہداریوں سے ادویات، غذا اور دیگر بنیادی اشیا کے صرف 325 ٹرک غزہ میں پہنچائے جا سکے ہیں۔

ادھر اسرائیلی بمباری کے باعث کیمپوں، اسپتالوں اسکولوں اور سڑکوں میں موجود لاکھوں بے گھر فلسطینی خوراک اور دواؤں کی شدید قلت کے باعث وباؤں کا شکار ہو رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top