جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسماعیل ہنیہ کی شہادت؛ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا بیان آگیا

02 اگست, 2024 20:54

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی رات مشرق وسطیٰ میں کہیں بھی فضائی یا میزائل حملہ نہیں کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج ترجمان ڈینیل ہگاری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسرائیلی فوج کے منگل کی رات لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر فواد شکر کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوجی ترجمان سے صحافی نے سوال کیا کہ وہ تصدیق کریں گے کہ آیا اسماعیل ہنیہ میزائل حملے یا پھر بم دھماکے میں شہید ہوئے تھے؟ جس پر ڈینیل ہگاری نے کہا کہ جس دن یعنی بدھ کو اسماعیل ہنیہ کا قتل ہوا اُس دن ہماری افواج نے مشرق وسطیٰ میں کہیں بھی فضائی یا میزائل حملہ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ دوحہ میں ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

دوسری جانب ایران، مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے سربراہ کی شہادت کا الزام اسرائیل پر عائد کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کو ایران میں کہاں نشانہ بنایا گیا؟ تصویر منظر عام پر آگئی

یاد رہے کہ 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں سابق فوجیوں کے لیے بنائی گئی پاسداران انقلاب کی ایک محفوظ ترین عمارت میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو پُراسرار انداز میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے حماس رہنما کی شہادت کے حوالے سے تاحال کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

قبل ازیں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوری بعد اسرائیلی میڈیا نے خبر نشر کی تھی کہ انہیں میزائل حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top