جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ، 24 گھنٹوں میں مزید 436 فلسطینی شہید

24 اکتوبر, 2023 11:03

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے 24 گھنٹوں میں مزید 436 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام مسلسل جاری ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت آرہی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 182 بچے بھی شامل ہیں، غزہ کی پٹی میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری کے دوران 830 بچوں سمیت 1500 افراد لاپتہ ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا خدشہ ہے لاپتا افراد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق اسپتالوں میں اینکیوبیٹرز پرموجود بچوں کو خطرہ ہے جنریٹرز بند ہوگئے تو بچے مرجائیں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی افواج کا کہنا ہے کہ اگر شمالی غزہ کے تمام اسپتال خالی نہ کیے گئے تو وقت ضائع کیے بغیر ان پر بمباری کردیں گے۔

 یہ پڑھیں : غزہ کی معروف مصنفہ، شاعرہ بھی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top