جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی فوج کا لبنانی سرحد پر حملہ، حزب اللّٰہ کے 4 مجاہدین شہید

24 اکتوبر, 2023 10:48

اسرائیلی فوج نے لبنانی سرحد پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں حزب اللّٰہ کے 4 کارکن شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ کے شہید مجاہدین کی شناخت عباس علی، حسین حسن، علی کمال اور مصطفیٰ حسین کے نام سے کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے رات گئے جنوبی لبنان پر بھی میزائل حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی میزائل نے جنوبی لبنان کے سرحدی قصبہ کفرکلا اور شمال میں تل نحاس کے قریب ’الحراج‘ کے علاقے کو نشانہ بنایا۔

 یہ پڑھیں : حزب اللہ نے اسرائیل کے 20 بلین ڈالر کے دو جدید الیکٹرانک بیس تباہ کردیے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top