جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، درجنوں شہید

06 مئی, 2019 10:59

غزہ : میں ایک بار پھر آگ و خون کی ہولی کھیلی جانے لگی، غزہ پر دو دن سے جاری وحشیانہ بمباریوں کے نتیجے میں دو درجن سے زائد فلسطینی شہید۔

مقبوضہ ارض فلسطین پر کشیدگی کے دوران چار اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو نے بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کے احکامات جاری کیئے ہیں، جس کے بعد غزہ کی پٹی پر پے درپے راکٹس داغے گئے ہیں۔

اسرائیلی افواج کی کارروائیوں میں چوبیس سے زائد افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں، بمباریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

فلسطینی اخبار کے مطابق فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کے جواب میں غزہ سے بھی متعدد راکٹس داغے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے ان حملوں میں حماس کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیاگیا، اسرائیلی فضائی بمباری میں غزہ میں واقع ترک نیوزایجنسی کے دفتر کو بھی نشانہ بنایاگیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top