جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی مسجد کو باروچی خانے، ڈائینگ ہال میں بدل دیا

14 جون, 2024 18:24

فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث اسرائیلی فوج نے مسجد کو فوجی چوکی کے باروچی خانہ اور ڈائننگ ہال کے طور پر استعمال کرنے کی ویڈیو شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد کے اندر اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء بکھری ہوئی ہیں اور کچھ اہلکار کھانا بھی کھا رہے ہیں۔

مسجد کو فوجی چوکی کے ریستوران میں تبدیل کرنے کیلئے اس کی ساخت اور انفرا اسٹریکچر کو تبدیل کیا، ویڈیو میں ایک اسرائیلی فوجی کو ہنستے ہوئے باتیں کرتے اور ویڈیو بناتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے 2 ہزار 500 فلسطینیوں کو رواں برس حج سے روک دیا

مسجد کی اس بے حرمتی پر فلسطینیوں سمیت پوری دنیا کے مسلمان غم زدہ ہیں، ویڈیو کے کمنٹس میں اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور اسے دہشت گردی قرار دیا۔

یاد رہے کہ رفح کے مغربی علاقے میں اسرائیلی فوجییوں کی پیش قدمی جاری ہے۔ اسرائیلی ٹینکوں نے فضائی، زمینی اور سمندری راستوں سے شدید بمباری کی۔ جس کے باعث سیکڑوں پناہ گزین جانیں بچانے کے لیے اپنے گھروں اور خیموں کو چھوڑ کر دوسرے محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں ابتک 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top