جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل نے اپنے ہی 6 یرغمالیوں کو فضائی حملے میں مارا، حماس

01 ستمبر, 2024 19:39

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت پر اپنا ردعمل دیدیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حماس رہنما عزت الرشیق کا کہنا ہے کہ غزہ سے ملنے والی 6 یرغمالی اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں مارے گئے تھے، ہمارے لوگ یرغمالیوں کو نقصان نہ پہنچانے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن یرغمالیوں کی لاشیں ملی ہیں وہ اپنی ہی فوج کے حملے میں ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: غزہ؛ زیر زمین سرنگ سے 6 یرغمالیوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں

حماس رہنما نے امریکی صدر جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیلی یرغمالیوں کا خیال امریکی صدر سے زیادہ بہتر طریقے سے رکھتے ہیں، اگر وہ یرغمالیوں کی زندگی محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو صہیونی فوج اندھا دھند بمباری سے روکیں۔

مزید پڑھیں: فلسطینی مزاحمت کار نے 3 اسرائیلی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

غزہ کے علاقے رفح سے جن 6 یرغمالیوں کی لاشیں ملی ہیں ان میں 23 سالہ ہرش گولڈ برگ پولن، 24 سالہ ایڈن یروشلمی، 25 سالہ اوری ڈینینو، 32 سالہ الیکس لبنوف، 40 سالہ کارمل گیٹ، اور 27 سالہ الموگ ساروسی شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی یرغمالیوں کی ہلاکت کا الزام حماس پر عائد کرتے ہوئے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top