جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لبنان؛ اسرائیل کا ڈرون حملہ! الفتح کے سینیئر رہنما شہید

21 اگست, 2024 19:28

قابض اسرائیل نے لبنان کے جنوبی علاقے میں ڈرون حملے میں فلسطینی اتھارٹی کی حکمراں جماعت الفتح کے رہنما نشانہ بناکر شہید کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کے جنوبی علاقے کے شہر سیدون میں اسرائیل ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور اس میں موجود فلسطینی شخص جاں بحق ہوگیا۔

مذکورہ فرد کی شناخت خلیل مکدہ کے نام سے ہوئی جو فلسطین اتھارٹی کی حکمران جماعت الفتح کے سینیئر رہنما تھے اور تنظیم کے اعلیٰ ونگ کمانڈر تھے۔
واقعہ لبنان میں فلسطینیوں کی پناہ گزین کیمپ کے نزدیک پیش آیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا یمن پر فضائی حملہ

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیل نے لبنان میں صرف حزب اللہ یا حماس کے رہنماؤں اور کمانڈرز کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا تھا تاہم پہلی بار الفتح کے کسی رہنما یا ممبر کو نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: مسلم ملک نے غزہ میں فوج بھیجنے کا اعلان کردیا

دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اپنے رہنما کی شہادت پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top