جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کی غزہ میں مسلسل بمباری، مزید 14 فلسطینی شہید

31 مئی, 2024 12:56

اسرائیلی مظالم کا سلسلہ تھم نہ سکا، صیہونی فوج کی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں مزید 14 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے نصیرات اور بریج کیمپ کو نشانہ بنایا جس سے مزید معصوم فلسطینی شہید ہوئے اور شہدا کی مجموعی تعداد 36 ہزاد 300 سے تجاوز کر گئی۔

خوفناک فضائی حملوں میں جبالیہ ملبے کا ڈھیر بن گیا جب کہ 24 گھنٹوں میں 32 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں سے تصادم میں دو اسرائیل فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ادھر اسرائیلی فوج نے مصر کے ساتھ غزہ کا بارڈر مکمل بند کرکے کنٹرول حاصل کرلیا۔

عالمی عدالت انصاف کے حکم کے باوجود  رفح میں اسرائیلی ٹینکس نے مصری بارڈر کی جانب بڑھنے سے پہلے، تل السلطان کے مغرب میں تباہی مچائی۔

اسرائیلی فورسز نے فلادیلفیا کوریڈور کا مکمل آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا، یہ حماس کے لیے آکسیجن لائن کا کام کرتا تھا  جس کے ذریعہ وہ غزہ کے مختلف علاقوں میں ہتھیار فراہم  کرتے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top