پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

اسرائیل، حزب اللہ جنگ؛ ایران کس کا ساتھ دے گا؟ موقف سامنے آگیا

02 جولائی, 2024 18:29

Kamal Kharazایران نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کی صورت میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کی صورت میں پورا خطہ لپیٹ میں آسکتا ہے جس میں ایران بھی شریک ہوگا۔

انہوں نے صہیونی حکومت کو خبردار کیا کہ لبنان میں حزب اللہ کیخلاف جارحیت کی صورت میں ایران مزاحمتی تنظیم کی وسیع اور ہمہ گیر حمایت کرے گا اور اسکے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

مزید پڑھیں: لبنان پر حملہ؛ اسرائیل کو مٹا کر رکھ دیں گے، ایران کی وارننگ

قبل ازیں حالیہ دنوں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے خلاف جنگ کی صدائیں بازگشت کررہی ہیں۔

اسرائیل غزہ کے حالات سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لئے شمالی سرحدوں پر جنگ چھیڑنا چاہتا ہے تاکہ فلسطینیوں کی نسل کشی سے پردہ ہٹاسکے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں تقریباً 38 ہزار ہوچکی ہے جس میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top