جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اسرائیلی مظالم کی حمایت کردی

08 دسمبر, 2023 11:50

 

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو حماس کیخلاف کارروائیوں کا حق حاصل ہے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں7اکتوبر کی طرح کا حملہ پھر نہ ہو۔

دوسری جانب برطانوی وزیردفاع گرانٹ شیپس کی تل ابیب میں اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع یووگیلنٹ سے ملاقات میں غزہ کی امداد بڑھانے پر بات چیت ہوئی ہے۔

یووگیلنٹ نے کہا کہ طبی اور انسانی امداد کیلئے ایک فوجی امدادی جہاز بھیجنے پر غور کررہے ہیں،برطانوی وزیردفاع فلسطینی اتھارٹی وزیرداخلہ جنرل زیاد سے بھی ملاقات کرینگے۔

یہ پڑھیں : امریکا کا اسرائیلیوں پر ویزا پابندی کا اعلان 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top