جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل اور حماس کا امن معاہدے کے فریم ورک پر اتفاق، امریکی صدر کا دعویٰ

12 جولائی, 2024 09:43

امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے کے فریم ورک پر اتفاق ہوگیا۔

واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ آمرانہ لوگوں سے وابستگی رکھتے ہیں، اگر میں دوبارہ منتخب ہوا تو حالات بہتر ہوجائیں گے۔

امریکی صدر نے غزہ جنگ پرت بھی بات کی اور دعویٰ کیا کہ اسرائیل، حماس دونوں نے امن معاہدے کے فریم ورک پر اتفاق کیا ہے، اب حماس مقبول نہیں رہی اور یہی وقت غزہ میں جنگ ختم کرنے کا موقع ہے۔

جو بائیڈن کے بقول سات اکتوبر حملوں کے فوری بعد اسرائیل کا دورہ کرنے پر انہیں کوئی افسوس نہیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ عرب قیادت سے غزہ کے معاملے پر اتفاق رائے کے لیے ملاقاتیں بھی کیں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top