جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لبنان میں حماس کے اہم رہنما اسرائیلی حملے میں شہید

18 جولائی, 2024 19:46

لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے اہم رکن محمد حامد الجبارہ شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے خلاف غزہ میں مزاحمت کی علامت سمجھی جانے والی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اور صہیونیوں کو انتہائی مطلوب محمد حامد الجبارہ ڈرون حملے میں شہید ہوئے۔

اسرائیل نے جنوبی لبنا کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں حماس کے رہنما شہید ہوگئے، جس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بندرگاہ پر حملے روکوانا چاہتے ہو تو غزہ میں امداد، مظالم بند کرو

لبنان پر ڈروں حملے شہید ہونے والے حماس کے رہنما کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے، جس میں لبنانی پارلیمنٹ کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر 80 سے زائد میزائل داغے، جس سے اسرائیل کے کئی مقامات کو نقصان پہنچا تاہم اسرائیلی میڈیا نقصانات کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے تاکہ ہزیمت سے بچا جاسکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top