جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل پناہ گزینوں کو فوج میں بھرتی کرنے لگ گیا

15 ستمبر, 2024 12:52

اسرائیل غزہ جنگ کے لیے افریقہ سے پناہ گزینوں کو فوج میں بھرتی کرنا شروع ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کو شدید فوجی قلت کا سامنا ہے، صیہونی افواج نے افریقہ سے پناہ گزینوں کو فوج میں بھرتیوں کا عمل شروع کردیا تاکہ پنا گزین رہائشی حقوق کے بدلے غزہ میں فوجی کارروائیوں میں حصہ لے سکیں۔

یہ رپورٹ ان پناہ گزینوں کی شہادتوں پر مبنی ہے جنہیں غزہ میں جنگ کی کوششوں میں شامل ہونے کے بدلے مستقل رہائشی حیثیت کی پیش کش کی گئی تھی۔

اسرائیلی اخبار نے نامعلوم فوجی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ یہ پروگرام ‘دفاعی اسٹیبلشمنٹ’ کے قانونی مشیروں کی نگرانی میں منظم انداز میں چلایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمنی فوج اور حزب اللہ کے اسرائیل پر میزائل حملے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک جنگ کی کوششوں میں شامل کسی بھی پناہ گزین کو سرکاری حیثیت نہیں دی گئی، البتہ تقریباً 30،000 پناہ گزین اسرائیل میں رہتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top