پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر حملہ، 4 ریسکیو اہلکار شہید

28 جون, 2024 20:10

اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر جنگی حدود کو پار کرتے ہوئے نصیرت اور بوریج پناہ گزین کیمپوں میں زخمی فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کرنے والے رضاکاروں پر حملہ کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نصیرت پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے بے گھر فلسطینیوں کا شہری دفاع کے طبی رضاکار علاج کر رہے تھے اور اس دوران اسرائیلی فوج نے بمباری کردی، جس کے نتیجے میں 4 رضاکار شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔

اسی طرح بوریج پناہ گزین کیمپ میں بھی اسرائیلی فوج نے طبی رضاکاروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں: صدر پر کالے جادو کا الزام؛ 2 وزراء سمیت 4 افراد گرفتار

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ پر چاروں سمت چڑھائی کرتے ہوئے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جس میں اب تک 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی جب کہ 86 ہزار 500 سے زائد زخمی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top