جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہادت سے قبل اسماعیل ہنیہ کا آخری پیغام کیا تھا؟

03 اگست, 2024 13:04

حماس کے شہید رہنما اسماعیل ہنیہ نے شہادت قبول کرنے سے پہلے زندگی، موت، ابدیت اور لچک کے بارے میں قرآن کی ایک آیت دہرائی۔

خبر رساں ادارہ رائٹرز کے مطابق حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے تہران میں شہادت سے قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ روح اللہ علی خامنہ ای کے نام جو آخری الفاظ کہے تھے وہ زندگی، موت، ابدیت اور لچک کے بارے میں قرآنی آیت تھے۔

ایران کے گیسٹ ہاؤس میں اپنی شہادت سے چند گھنٹے قبل اسماعیل ہنیہ نے عربی میں کہا ’اللہ ہی ہے جو زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے اور اللہ ہر عمل سے باخبر ہے، اگر کوئی لیڈر چلا جائے گا تو دوسرا پیدا ہو جائے گا‘۔ یہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ روح اللہ علی خامنہ ای کے لیے ان کے آخری الفاظ تھے۔

مزید پڑھیں:اسماعیل ہنیہ کیلئے دعا کرنے پر مسجد اقصیٰ کے امام گرفتار

پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے سربراہ اور ان کا ایک محافظ اس وقت شہید ہو گئے جب وہ جس گیسٹ ہاؤس میں رہ رہے تھے اس پر حملہ کیا گیا۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ علی الصبح تہران میں اسماعیل ہنیہ کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں حماس کے سربراہ اور انکا ایک باڈی گارڈ شہید ہو گیا تھا، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور جلد ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے صدر مسعود پیشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے تہران میں تھے۔

ہنیہ فلسطینی گروپ کی بین الاقوامی سفارتکاری کا ایک سخت چہرہ تھا جب غزہ میں جنگ چھڑ گئی تھی، جہاں انکے تین بیٹے اسرائیلی فضائی حملے میں شہید کیے گئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top