جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کردیے گئے

04 ستمبر, 2024 18:00

الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے بعد شیڈول نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کیا گیا۔

کمیشن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں نئی قانون سازی کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کیےجاتے ہیں، بلدیاتی قانون میں تبدیلی کے بعد الیکشن روکے گئے۔

خیال رہےکہ الیکشن کمیشن نے دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات  9 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کی 5 سالہ مدت فروری 2021 میں مکمل ہوگئی تھی اور قانون کے مطابق 3 ماہ میں انتخابات ہونے تھے۔

ای سی پی کی جانب سے 29 ستمبر کو دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، اس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top