جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان میں داعش کی دہشت گردی بڑھ گئی ،4 سالوں میں 119حملے

01 جنوری, 2024 11:15

 

پشاور :پاکستان میں داعش نے گزشتہ 4 سالوں میں15خودکش دھماکوں سمیت 119 حملے کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق داعش کی جانب سے پولیس، سیکیورٹی فورسز اور سیاسی اجتماعات پر حملے کیےگئے،داعش کے حملوں میں 627 افراد شہید ہوئے،خود کش دھماکوں میں 5  دھماکے سیکیورٹی فورسز پر کیےگئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ داعش نے 10 خود کش دھماکے عوامی مقامات پر کرائے،تاہم خیبر پختونخوا میں داعش کے 91  حملوں میں 209  افراد شہید ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق داعش نے سب سے زیادہ 42  حملے باجوڑ میں کیے جن میں 91  افراد شہید ہوئے،تاہم پشاور میں داعش نے 35  حملے کیے جن میں 100  افراد شہید ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں 6 حملوں میں 5 جبکہ خیبر میں 3  حملوں میں 3  افراد شہید ہوئے ،تاہم کرک میں ایک حملے میں 2،شمالی وزیرستان کے ایک حملے میں 3 افراد شہید ہوئےہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ داعش نے سوات میں ایک حملہ کیاجس کے نتیجے میں 3 افراد شہید ہوئے،تاہم 2014  سے 2023  کے دوران داعش سے وابستگی پر 55 افراد کو مارا جا چکاہے۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے داعش کے 305  کارندے گرفتار کیے ہیں،گزشتہ ماہ داعش نے پشاور میں 13  کارروائیاں کیں کارروائیوں میں 9  افراد ملوث رہے جن میں 6  سہولت کار بھی شامل تھےتاہم کارروائیوں کے دوران ایک مسیحی،ایک ہندو اور 4 سکھوں کو قتل کیاگیا۔

یہ پڑھیں : لاہور: سی ٹی ڈی نے داعش کے3 اہم کمانڈرز سمیت13 دہشتگرد گرفتار کرلیے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top