منگل، 18-جون،2024
( 12 ذوالحجہ 1445 )
منگل، 18-جون،2024

EN

کیا سوناکشی سنہا 2 ماہ کی حاملہ ہیں؟ تہلکہ خیر دعویٰ

14 جون, 2024 20:28

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی افواہوں کے درمیان پاکستانی صحافی عمیر سندھو تہلکہ خیز دعویٰ کردیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی صحافی عمیر سندھو نے دعویٰ کیا ہے رشتہ ازدواج میں بندھنے والی بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا ماں بننے والی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے بچے کے باپ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ کردہ ٹوئٹ میں صحافی نے مزید ظہیر اقبال کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا سلمان خان نے سوناکشی سنہا سے شادی کرلی؟

عمیر سندھو کے اس دعوے کی اگرچہ تصدیق نہیں ہو سکی تاہم اس پر سوناکشی سنہا کے مداح دم بخود ہیں، عمیر سندھو بالی ووڈ اداکاروں اور اداکارائوں کے متعلق متنازعہ دعوئوں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ ان کے خلاف ایک بار بالی ووڈ اداکارہ سیلینا جیٹلی نے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کیا تھا۔

عمیر سندھو نے اپنی ایک ایکس پوسٹ میں سیلینا جیٹلی پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے فیروز خان اور ان کے بیٹے فردین خان کے ساتھ بیک وقت تعلقات رہے ہیں۔

اس پر سیلینا جیٹلی نے نیشنل کمیشن فار ویمن سے رابطہ کیا جس نے بھارتی وزارت خارجہ کے ذریعے یہ معاملہ نئی دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن کے ساتھ اٹھایا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top