جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عراقی مزاحمتی تنظیم نے اسرائیلی بندرگاہ کو ڈرون سے نشانہ بناڈالا

21 اگست, 2024 19:00

عراق کی اسلامی مزاحمتی فورسز نے ایک بار پھر قابض اسرائیلی بندرگاہ ام الرشراش کے حساس علاقے پر حملے کردیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی مزاحمتی تحریک نے اسرائیل کے حساس ترین مقام ایلات کی بندرگاہ ام الرشراش کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا۔

عراقی مزاحمت کی جانب سے یہ ڈرون حملہ صہیونی رجیم کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں کیا گیا ہے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ہم مزید شدت کے ساتھ دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: لبنان؛ اسرائیل کا ڈرون حملہ! الفتح کے سینیئر رہنما شہید 

واضح رہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک متعدد بار غاصب صیہونی رجیم کے مختلف ٹھکانوں خاص طور پر مقبوضہ ایلات کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب قابض صہیونی ریاست نے لبنان کے جنوبی علاقے میں ڈرون حملہ کرکے الفتح کے اہم کمانڈر کو شہید کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top