جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عراق نے آئی ایم ایف کا تمام قرض ادا کردیا

28 مئی, 2024 13:50

عراق نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تمام قرضوں کی ادائیگی کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی حکومت نے آئی ایم ایف سے سے لئے گئے تمام قرضوں کی ادائیگی کر دی اور مالیاتی ادارے کے چنگل سے باہر نکل آیا۔

عراقی وزیر اعظم کے مالیاتی مشیر مظہر صالح نے اعلان کیا کہ 2003 اور 2021 کے دوران لیے گئے 8 ارب ڈالر آئی ایم ایف کو واپس کردیئے گئے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کے مالیاتی مشیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے عراق کو متعدد قرضے فراہم کیے جس کا مقصد میکرو اکنامک استحکام اور مالیاتی اصلاحات کی حمایت کرنا تھا۔

عراق نے 2003 سے لے کر اب تک آئی ایم ایف سے لئے گئے تمام قرضوں کی ادائیگی کر دی ہے جن کی کل رقم صرف 8 بلین ڈالر سے کم ہے۔

2016 میں آئی ایم ایف نے عراق میں اقتصادی اصلاحات کے لیے 5.34 بلین ڈالر کے مالیاتی پروگرام کی منظوری دی پانچ سال کے اندرعراق نے کل کا دو تہائی حصہ حاصل کرنے کے بعد قرض کی مکمل ادائیگی کر دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top