جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایرانی سپریم لیڈر کا اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر جوابی کارروائی کا اعلان

31 جولائی, 2024 14:24

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر جوابی کارروائی کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ مجرمانہ اور دہشت گرد صیہونی حکومت نے ہمارے گھر میں ہمارے پیارے مہمان کو شہید کیا اور ہمیں سوگوار بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کے علاقے میں پیش آنے والے اس تلخ اور مشکل واقعے میں ہم ان کے خون کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتے ہیں جب کہ  اسرائیل نے اپنے لیے سخت سزا کی بنیادیں فراہم کردی ہیں۔

ادھر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی علاقائی سالمیت، عزت اور وقار کا دفاع کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسرائیلی حملے میں شہید اسماعیل ہنیہ کی آخری ویڈیو سامنے آگئی

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بیٹے کا بیان سامنے آگیا

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل میں کہا ہےکہ ایران دہشتگرد قابضین کو اس شہادت کے بزدلانہ عمل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top