پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز

05 جولائی, 2024 10:06

ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

سعید جلیلی اور مسعود پزشکیان کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ جاری ہے، پولنگ ایرانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوئی جو کہ شام چار بجے تک جاری رہے گی۔

ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 6 کروڑ سے زائد ووٹرز کے لیے 60 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

بیرون ملک مقیم ایرانی شہریوں کو 100 ممالک میں ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں زیادہ ووٹ لینے والا امیدوار کامیاب قرار پائے گا، پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ لینے کی شرط پوری نہیں کرسکا تھا۔

مسعود پزشکیان نے 40 اشاریہ چار فیصد جب کہ سعید جلیلی نے 40 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے زیادہ ٹرن آوٹ ک واہم قرار دیا اور ایرانی عوام سے دوسرے مرحلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی درخواست کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top