جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایرانی پارلیمنٹ نے نئی کابینہ کی منظوری دیدی

21 اگست, 2024 23:26

تہران: دو دہائیوں سے زائد عرصے بعد ایران کی پارلیمنٹ نے صدر مسعود پزشکیان کے تمام 19 وزرا کی منظوری دے دی۔

الجزیرہ کے مطابق ایران میں دو دہائیوں سے زائد عرصے میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی رہنما اپنے تمام عہدیداروں کو اس باڈی کے ذریعے حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے بدھ کے روز کابینہ کو اعتماد کا ووٹ دینے کیلئے موجود 285 ارکان پارلیمنٹ سے اپنی تقریر میں کہا کہ ہماری نجات کا راستہ اتحاد اور یکجہتی ہے۔

کئی دنوں کی بحث کے بعد بدھ کے روز کابینہ کی منظوری دی گئی، جس سے صدر کی اتفاق رائے پر توجہ کی عکاسی ہوتی ہے۔

نئی کابینہ میں اصلاح پسند شخصیات شامل ہیں، جیسے وزیر صحت محمد رضا ظفرقندی ، جنہوں نے سب سے کم 163 ووٹ حاصل کرنے کے باوجود اپنا عہدہ حاصل کیا۔

پارلیمنٹ کی جانب سے وزراء کی منظوری رسمی نہیں ہے۔ مئی میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ابراہیم رئیسی کی جانب سے 2021 میں تجویز کردہ ایک وزیر تجربے کی کمی کی وجہ سے اعتماد کا ووٹ ہار گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top