جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران: صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری، آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ووٹ کاسٹ کر دیا

28 جون, 2024 09:30

نئے ایرانی صدر کے انتخاب کیلئے ملک بھر میں پولنگ ایرانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

ایران میں پاکستانی وقت کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوا جب کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے تہران میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج تہران کے ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اسلامی جمہوریہ کی پائیداری، مستقل مزاجی، وقار اور وقار کا دارومدار عوام کی موجودگی پر ہے۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کی صحت اور اخلاص کو ثابت کرنے کے لئے عوام کی موجودگی ضروری اور واجب ہے۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ انتخابات کا دن ایرانیوں کے لیے خوشی اور مسرت کا دن ہے، دنیا کے سامنے ملک کی عزت اور آبرو انتخابات میں عوام کی شرکت پر مبنی ہے۔

خیال رہے کہ ایران میں 2 امیدواروں کی دستبرداری کے بعد اب 4 صدارتی امیدواروں سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پور محمدی کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:حزب اللہ سے جنگ میں اسرائیل کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران

ایرانی انتخابات کیلئے ملک بھر میں 60 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں، جبکہ 61 ملین سے زائد ووٹرز ووٹ ڈالنے کیلئے اہل ہیں تاہم صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان 2 روز میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران میں صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد یہ قبل از وقت صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔

ایران میں صدارتی انتخابات 2025 میں ہونا تھے لیکن ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد یہ قبل از وقت صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر 7 ایرانی عہدے دار گزشتہ ماہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید  ہو گئے تھے۔

ایرانی وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق 287 افراد نے باضابطہ طور پر صدارتی عہدے کے لیے اپنی امیدواری کی خواہش کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top