جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران میں صدارتی انتخابات؛ اہم رہنما نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

27 جون, 2024 18:27

ایران میں صدارتی انتخابات کے امیدوار علی رضا زاکانی نے انتخابی دوڑ سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدارتی امیدوار اور تہران کے مئیر علی رضا زاکانی نے صدارتی انتخابات سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

اپنے بیان میں زاکانی نے کہا کہ آخری وقت تک انتخابی دوڑ میں باقی رہا تاہم شہید صدر رئیسی کی راہ کا تسلسل میرے لئے زیادہ اہم ہے لہذا کاغذات واپس لینے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: ایران میں صدارتی انتخابات؛ کتنے سیکیورٹی اہلکار فرائض سرانجام دیں گے؟

انہوں نے دوسرے امیدواروں قالیباف اور سعید جلیلی سے اپیل کی کہ انتخابی اتحاد کریں۔

واضح رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے کل 28 جون جمعہ کو ملک بھر میں پولنگ ہوگی، جس میں بیرون ملک مقیم شہری بھی ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top