جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہید ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی مشہد پہنچادیا گیا

23 مئی, 2024 13:51

شہید ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی ایران کے شہر مشہد پہنچادیا گیا جہاں لاکھوں افراد خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے موجود ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے اہل خانہ چند منٹ قبل انکی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے مشہد کے ہوائی اڈے پر پہنچے ہیں۔

ایران کے وزیر داخلہ احمد واحدی بھی جنازے کی تقریب میں شرکت کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشہد پہنچ گئے ہیں۔

 

مزید پڑھیں:شہید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

شہید ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ مقامی وقت کے مطابق آج (جمعرات) 2 بجے ایرانی شہر مشہد، صوبہ خراسان رضوی میں ادا کی جائے گی جب کہ شہید صدر کے جسد خاکی کو آج شام تدفین روضہ امام رضا علیہ السلام کے احاطے میں ہوگی۔

ایران بھر میں سوگ، شہر شہر ریلیاں جاری ہیں اور ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی صدر اور انکے رفقا کے آخری رسومات ادا کرنے کیلئے،لاکھوں سوگوارسڑکوں پرآگئے ہیں۔

خیال رہے کہ صدر ابراہیم رئیسی اور انکا وفد بشمول وزیر خارجہ حسین امیرابدولہیان، اتوار کو آذربائیجان کی سرحد پر ایک ڈیم کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے لیے ایک تقریب سے واپس آ رہے تھے جب ایران کے شمال مغرب کے پہاڑی علاقے میں سخت موسمی حالات میں ان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top