پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

ایران صدارتی الیکشن: امیدوار واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دوبارہ ووٹنگ ہوگی

29 جون, 2024 11:54

ایران میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے میں ناکام رہا اور اس وجہ سے ملک میں 5 جولائی کو دوبارہ ٹاپ دو امیدواروں کے درمیان دوبارہ مقابلہ ہوگا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدارتی الیکشن میں امیدواروں کے واضح اکثریت حاصل نہ کر سکنے کے باعث انتخابات کا دوسرا مرحلہ اگلے جمعے کو ہو گا۔

ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق اب تک 2 کروڑ 45 لاکھ ووٹ گنے جا چکے ہیں جس میں مسعود پیزشکیان نے ایک کروڑ 4 لاکھ 15 ہزار 991، سعید جلیلی نے 94 لاکھ 73 ہزار 298 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق محمد باقر کے 33 لاکھ 83 جب کہ مصطفیٰ پور کے محمدی کے 2 لاکھ 6 ہزار 397 ووٹ لیے ہیں۔

ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا اور اس طرح تاریخ میں بار صدارتی انتخابات میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ سب سے کم رہا ہے جب کہ 2021 میں ہونے والے الیکشن میں ٹرن آؤٹ 48 فیصد تھا۔

482 شہروں کے 58 ہزار 640 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی کی جا چکی ہے جس میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 45 لاکھ 35 ہزار 185 ووٹ ڈالے گئے۔

ایران کے 14 ویں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غیر قانونی ووٹوں کی تعداد 10 لاکھ 56 ہزار 159 ہے۔

چونکہ کسی بھی امیدوار نے50 فیصد ووٹوں کی اکثریت حاصل نہیں کی، لہذا انتخابات دوسرے مرحلے میں آگے بڑھیں گے۔ قانون کے مطابق ملک بھر میں انتخابات 5 جولائی بروز جمعہ کو ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top