جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران آج اسرائیلی حملوں کا جواب دے سکتاہے، امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

05 اگست, 2024 12:39

ایک امریکی ویب سائٹ نے تہران اور بیروت پر حملوں کے جواب میں اسرائیل کو ایرانی حملوں سے خبردار کیا ہے۔

امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران آج (پیر) کو تہران اور بیروت میں اسرائیلی حملوں کا جواب دے سکتا ہے۔ امریکی اور اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران اور اس کے آلہ کار پیر تک اسرائیل پر حملہ کر سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام کا خیال ہے کہ ایران کا حملہ 13 اپریل کی طرح لیکن بڑے پیمانے پر ہوگا اور اس بار تہران میں لبنان سے حزب اللہ بھی شامل ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا گزشتہ روز مشرق وسطیٰ پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں:اسماعیل ہنیہ پر حملہ کیسے ہوا؟ حماس رہنما نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوری بعد سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایران پر براہ راست حملے کا حکم دیا تھا۔

قبل ازیں ایران کے سپریم لیڈر نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تہران کا فرض ہے کہ وہ ہنیہ کے قتل کا بدلہ لے۔

عرب میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل نے سخت سزا کی بنیاد فراہم کی ہے اور ایران اپنے ملک کے اندر اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتا ہے۔

بعد ازاں ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے کہا کہ ایران اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے طریقے کا جائزہ لے رہا ہے۔ میجر جنرل باقری نے کہا کہ اسرائیل کو کئی اقدامات کرنے ہوں گے اور اسماعیل ہانیہ کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا نشانہ بنایا گیا، ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق میزائل میں 7 کلو گرام کا وار ہیڈ استعمال کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top