جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران نے دوسری بار اسرائیلی کمپنی پر سائبر حملہ کیا : صیہونی حکومت کا دعویٰ

02 نومبر, 2021 08:48

تل ابیب : میڈیا میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی کمپنی پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال میں دوسری بار ایران کے مبینہ ہیکرز کی جانب سے اسرائیلی کمپنی پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔ پہلا حملہ کیویم ٹرانسپورٹ کمپنی اور دوسرا سابر سریو نامی کمپنی پر کیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں اب تک ایران سے سرکاری سطح پر کوئی مؤقف سامنے نہ آسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوجیوں کی ایک دوسروں کو لاتیں و گھونسے، آٹھ فوجی زخمی

دوسری جانب ایران سے بھی سائبر حملوں کی اطلاع ہے۔ ایران کے غیر فوجی دفاعی سسٹم کے شعبے کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ایران کے ایندھن کی ترسیل کے نظام یا پیٹرول پمپس پر اسرائیل کی جانب سے سائبر حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں میڈل ویئر کے حصے کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ بہت پیچیدہ حملہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top