جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران بھی افغانستان کی دہشتگردی سے تنگ آگیا، بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

28 جولائی, 2024 19:37

پاکستان کے بعد افغانستان کے ایک اور پڑوسی ملک ایران نے بھی دہشتگردی سے تنگ آ کر اپنا بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جی ٹی وی کے مطابق ایران نے بھی بالاخر افغانستان سے پھیلنے والی دہشت گردی سے تنگ آ کر اپنا بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پڑوسی ملک کا موقف ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اور تربیتی کیمپس موجود ہیں۔

ایران کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں افغان سرزمین کو استعمال کررہی ہیں جنہیں طالبان رجیم کی سرپرستی حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کا طالبان کو فنڈنگ سے متعلق اہم بیان

طالبان کی سرپرستی میں ان تنظیموں کی جانب سے پاکستان اور ایران میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ افغان سرحد سے متصل 300 کلومیٹر لمبی اور 4 میٹر اونچی دیوار کھڑی کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے تاکہ ملک میں دہشتگرد کارروائیوں کو روکا جاسکے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے آنے کے بعد پاکستان میں بھی دہشتگرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ متعدد دھماکوں اور حملوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top