جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آئی فون 16؛ مہران گاڑی سے بھی مہنگا؟

11 ستمبر, 2024 17:17

معروف امریکی کمپنی ایپل نے آئی فون 16 پرو میکس سمیت متعدد پروڈکٹس لانچ کیں تھی جس میں سب سے مہنگا فون 1499 امریکی ڈالر کا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاک وہیل نامی بزنس پیج نے اپیل کے متعارف کروائے گئے آئی فون 16 پرو میکس کی قیمت کا حساب لگاتے ہوئے بتایا کہ 1499 ڈالر میں ملنے والا موبائل پاکستان روپوں تقریباً 8.5 لاکھ کا پڑے گا۔

اگر پاکستانی صارفین کو آئی فون پرو میکس خریدنا ہے تو انہیں فون کی قیمت علاوہ موبائل ٹیکس اور ڈیوٹی بھی دینا ہوگی جسے ملا کر کُل رقم 8 لاکھ 50 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایپل نے آئی فون 16 سمیت اپنی نئی پراڈکٹس متعارف کرادیں

ایک آئی فون پرو میکس کی قیمت میں پاکستانی 2 رکشوں یا 3 چنگچی خریدے جاسکتے ہیں۔

اسکے علاوہ ایک سوزوکی مہران گاڑی یا دو 125 بائیکس کیساتھ ایک سی ڈی 70 بھی خرید سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: یورپی یونین کا ایپل کو اربوں ڈالرز ادا کرنے کا حکم

خیال رہے کہ آئی فون نے اپنی نئی پروڈکٹس متعارف کروائیں تھی جن میں آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس شامل ہیں۔

پاکستان میں آئی فونز پر فیڈرل بورڈ آف روینیو (ایف بی آر) اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ٹیکسز اور فیس لگنے کے بعد ان کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by PakWheels.com (@pakwheels)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top