پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

"ہمیں نہ سیکھائیں، ریورس سوئنگ کب، کہاں اور کس پچ پر ہوتی ہے”

28 جون, 2024 20:46

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ایک مرتبہ پھر بھارتی ٹیم کے کپتان کو ریورس سوئنگ پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مقامی ٹی وی پر دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ روہت شرما مجھے سیکھانے کی کوشش نہ کریں کہ گیند کب، کیسے اور کس پچ پر سوئنگ ہوتی ہے؟۔ میں نے امپائرز کو انکھیں کھلی رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

انہوں نے اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹر نے میری بات پر غلط سوال کیا، میں آسٹریلیا کیخلاف میچ میں نشاندہی کی تھی کہ بال اتنی جلدی ریورس سوئنگ ہورہی ہے کیسے؟ جس پر روہت نے مانا ہے کہ ہماری ٹیم سمیت دیگر ٹیمز بھی ریورس سوئنگ کررہی ہیں، اسکا مطلب یہ ہے کہ آن فیلڈ اور تھرڈ امپائرز کو آنکھیں اور دماغ دونوں کھلے رکھنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت پر آسٹریلیا کیخلاف میچ میں بال ٹیمپرنگ کا الزام

قبل ازیں گزشتہ دنوں سابق کپتان انضمام الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 8 راؤنڈ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ کے 15ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ نے گیند کو ریورس سوئنگ کررہے تھے، نئی گیند اتنی جلدی ریورس نہیں ہوتی، اس کا مطلب ہے کہ گیند 12 ویں یا 13ویں اوور تک ریورس سوئنگ کیلئے تیار تھی امپائرز کو ان چیزوں پر نظر رکھنی ہوگی۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کا کون سا ریکارڈ روہت شرما کے نام ہوا؟

اس معاملے پر فائنل سے قبل ہونے والی پری میچ کانفرنس میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے قومی ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بال ٹیمپرنگ سے متعلق دیئے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں کیا جواب دوں؟ اگر آپ شدید گرمی میں کھیل رہے ہیں اور پچز خشک ہیں تو گیند خود ریورس ہونا شروع جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام ٹیموں کو ریورس سوئنگ مل رہا ہے، صرف ہمارے لیے تھوڑی ہورہی ہے، کبھی کبھی اپنا دماغ کھولنا ضروری ہوتا ہے، آپ کو سمجھنا ہوگا کہ ہم کہاں کھیل رہے ہیں ہم انگلینڈ یا آسٹریلیا میں نہیں کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کو ایونٹ کے فائنل میں کل جنوبی افریقہ چیلنج درپیش ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top