جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دنیا بھر میں آج رقص کا دن منایا جارہا ہے

29 اپریل, 2019 12:22

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج رقص کا دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد رقص کی مختلف اقسام کو فروغ دینا اور مختلف قوموں کے ثقافتی سرمائے کو بچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج رقص کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال 29 اپریل کو رقص کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یہ دن دنیا بھر میں عالمی ڈانس کونسل کے تحت منایا جاتا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد رقص کی مختلف اقسام کو فروغ دینا اور مختلف قوموں کے ثقافتی سرمائے کو بچانا ہے۔ رقص کی ابتداء کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اجتماعی انسانی محنت کے نتیجے میں وجود میں آیا تھا۔

رقص صدیوں سے انسانی ثقافتوں کا اہم عنصر رہا ہے، دنیا کی تقریباً ہر تہذیب میں خوشی کے اظہار کیلئے رقص کیا جاتا ہے۔ رقص کو اعضاء کی شاعری بھی کہا جاتا ہے۔

 پاکستان کے چاروں صوبوں میں اپنی روایتی رقص کافی مشہور ہیں جس میں بلوچی رقص، پنجابی بھنگڑے، پختون خوا کا رقص اتن اور سندھی رقص شامل ہیں، جبکہ چترالی رقص بھی رقص کی دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top