جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کا خدشہ

16 اپریل, 2024 09:49

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

ڈائریکٹر آئی آ اے ای اے رافیل گراسی نے نیو یارک میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایران نے ایٹمی تنصیبات اتوار کو بند کر دی تھیں لیکن پھر پیر کو کھول دی گئیں۔ جب تک صورتحال مکمل پُرسکون نہیں ہوتی، معائنہ کار دور رہیں گے۔

رافیل گراسی نے کہا کہ ایرانی حکومت نے ہمارے معائنہ کاروں کو بتا یا کہ جوہری تنصیبات سکیورٹی کے پیش نظر بند تھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کل دوبارہ معائنہ شروع کرنے جا رہے ہیں، اس کا ہماری معائنہ کی سرگرمی پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے حملے کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر رافیل گراسی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس امکان کے بارے میں ہمیشہ تشویش رہی ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top