بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

بارباڈوس میں سمندری طوفان کی وارننگ، بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز میں پھنس گئی

01 جولائی, 2024 15:41

بارباڈوس میں سمندری طوفان کی صورتحال کے باعث ایئر پورٹ بند  کردیے گئے جس کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی میں تاخیر کا شکار ہوگئی۔

روہت شرما اور ان کی ٹیم نے ہفتہ کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی جس کے بعد اتوار یعنی گزشتہ روز ان کی بھارت واپسی متوقع تھی تاہم سمندری طوفان کے الرٹ کی وجہ سے بھارتی ٹیم ہوٹلوں میں پھنس کر رہ گئی۔

رپورٹ کے مطابق بطوفان بیرل کی متوقع آمد کی وجہ سے تمام پروازیں منسوخ کرکے بارباڈوس ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا۔

مذکورہ طوفان کیٹیگری 4 (دوسرا سب سے شدید) ہے اور اس لیے ہوائی سفر کے حوالے سے کوئی خطرہ مول نہیں لیا جا سکتا۔ لہٰذا اگلے 24 گھنٹوں میں سفری منصوبوں کو حتمی شکل نہیں دی جا سکتی۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بیرل کے 130 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ونڈ ورڈ جزائر سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی نے ٹی 20 ٹرافی جیتنے کے بعد کریڈٹ کس کو دیا؟

سمندری طوفان مرکز کی رپورٹ کے مطابق اس پیش رفت میں 6 سے 9 فٹ کے درمیان طوفانی لہریں دیکھی جا سکتی ہیں جبکہ 3 سے 6 انچ کی رینج میں بارش متوقع ہے۔

بڑے سمندری طوفان کی بیرل کے قریب آتے ہی ونڈورڈ جزائر کے لئے ایک سنگین صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top