جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹرمپ میرا یار ہے : بھارتی وزیراعظم

25 اپریل, 2019 11:56

نیودہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے الیکشن میں کامیابی کے لئے بڑی بڑی ہانکنے لگے، ٹرمپ یار قرار۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈیا کے وزیراعظم کا پہلا غیر سیاسی انٹرویو مقامی ٹی وی کے میزبان اداکار اکشے کمار کو دیا۔

انٹرویو کے دوران اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے مشہور بھارتی وزیراعظم نے ایک اور بیان داغ دیا، انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ٹرمپ تو ایسا دوست ہے، جس سے کوئی پردہ نہیں ہے، توتو تڑاک میں بات کرتے ہیں۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اوباما ان کا پکا دوست ہے اور ٹرمپ سے تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے بچپن کی دوستی ہے، جب وہ امریکی صدر سے ملاقات کرتے ہیں تو آپ میں کوئی پردہ نہیں ہوتا ہے، وہ امریکی صدر سے تو تڑاک کرتے ہیں اور فون پر بھی دونوں میں ہنسی مذاق چلتا رہتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top