جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی محکمہ انصاف نے بھارتی ایجنسی را کو بے نقاب کردیا

30 نومبر, 2023 10:55

 

واشنگٹن: امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ امریکا میں دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث  ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے بعد امریکا میں بھی بھارتی را کے دہشتگردی کے منصوبے سے پردہ اٹھ گیاہے،امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کرنے والے بھارتی سرکاری ملازم پر فرد جرم عائدکردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی اداروں نے کچھ عرصہ پہلے گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش ناکام بنادی تھی ،گرپتونت سنگھ امریکی اور کینیڈین شہریت رکھتے ہیں۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق بھارتی سرکاری ملازم نکھل گپتا قاتلانہ سازش میں ملوث ہے،نکھل گپتا اسلحے اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث رہاہے،نکھل گپتا کو امریکا کی درخواست پر چیک ریپبلک میں گرفتار کیاگیا۔

امریکی رپورٹ کے مطابق گرپتونت سنگھ کے قتل کے احکامات بھارتی انٹیلی جنس اہلکار نے جاری کیے۔

 

نکھل گپتا کو مئی میں گرپتونت سنگھ کے قتل کے منصوبے کیلئے تیار کیاگیاتھا،قتل کے بدلے میں نکھل گپتا کیخلاف بھارت میں مقدمات ختم کرنے کا وعدہ کیاگیاتھا۔

رپورٹ میں بتایاگیا کہ نکھل گپتا نے بھارتی انٹیلی جنس اہلکار کیساتھ گرپتونت کے قتل کا معاہدہ کیا، نکھل گپتا نے سکھ رہنما کے قتل کیلئے اجرتی قاتل سے رابطہ کیا، نکھل گپتا نے سکھ رہنما کے قتل کیلئے ایک لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق نکھل گپتا نے امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کیلئے 15ہزار ڈالرز کی پیشگی رقم دی، نکھل گپتا نے اجرتی قاتل کو گرپتونت سنگھ کو جلد قتل کرنے کو کہا، اجرتی قاتل امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کا خفیہ اہلکار تھا۔

یہ پڑھیں : جنگ بندی کے پانچویں روز حماس کی جانب سے 12 یرغمالی رہا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top